چین سے 30جدید الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ گئیں

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)30جدید الیکٹرک بسیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آ باد میں الیکٹرک بسیں چلا نے کے پرا جیکٹ پر ورلڈ بنک کے بعد ایشیائی ترقیاتی بنک سے بھی ٹیکنکل معاونت طلب کی تھی ۔

اس ضمن میں گزشتہ ماہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرمیں چیئر مین سی ڈی اےکیپٹن(ر) انوار الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایشیا ئی تر قیاتی بنک کے پاکستان میں سر براہ اور دیگر عہدیداروں نے وڈی ولنک کے ذ ریعےشرکت کی۔

سی ڈی اے نے اسلام آ باد کے تیرہ روٹس پر 160الیکٹرک وہیکلز چلانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ پراجیکٹ وزارت دفاع کے ایک ذیلی ادارے کے اشتراک سے بنایاگیا ہے۔

چین کو ان بسوں کی تیاری کا آرڈر دیاگیا ۔ پہلے فیز میں 30 بسیں تیار کی گئی ہیں۔ ان بسوں کی پر شپمنٹ انسپکشن کے لئے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈی جی میٹرو بس پراجیکٹ رانا طارق محمود کی سر براہی میں چار رکنی ٹیم چین گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.