ایس ایچ اوز کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد
اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سید علی رضا پہلی بار ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعیناتی کے لئے تجربہ کار اور پیشہ ور افسران کے انٹرویوز کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سید علی رضا پہلی بار ایس ایچ اوز کی میرٹ پر تعیناتی کے لئے تجربہ کار اور پیشہ ور افسران کے انٹرویوز کر رہے ہیں ۔
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں تمام ایس ایچ اوز کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔