کراچی(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو مارا جا رہا ہے۔
منعم ظفر نے شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ لوگ روزانہ اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں، شہر میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ ہم کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج شام شاہراہ فیصل پر غزہ ملین مارچ ہو گا، اس مارچ میں آنے کی کراچی کے ہر فرد کو دعوت دی ہے۔
منعم ظفر کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ کے نوجوان بھی غزہ کے ساتھ ہیں، ہر جگہ لوگ کھڑے ہوں گے، اہل غزہ کے لیے سوال کریں گے۔