کراچی،ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

0

کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، 27 سالہ ارتقاء کیمیکل انجینئر تھا۔

کراچی میں پولیس اسٹریٹ روکنے میں ناکام ہے، گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈکیتوں نے ایک شہری کی جان لے لی۔

مقتول پیشے کے اعتبار سے کیمیکل انجینئر تھا اور نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، مقتول شام میں بیکری سے سامان لے کر گھر واپس آ رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسے روکا، ملزمان نے اس کی موٹر سائیکل بھی گرا دی اس موقع پر ایک ڈاکو کی ارتقاء سے جھڑپ بھی ہوئی۔

موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے ارتقاء پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

ملزم ارتقاء سے موبائل فون، والٹ اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے، واقعے کی جگہ سے ایک نائن ایم ایم پستول کی گولی کا خول ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.