ایڈیٹوریلپاکستان

لاہور کے اقبال پارک میں خاتون 4 معصوم بچوں کو چھوڑ گئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)والدین اور بچوں کے درمیان ایک اسیا رشتہ ہوتا ہے جو کہ تمام رشتوں سے الگ ہے، تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والی ماں نے کچھ ایسا کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 4 کمسن بچوں کو چھوڑگئی ہے۔ اقبال پارک میں چھوڑے گئے بچوں میں 3 بیٹیاں اور1 بیٹا شامل ہے۔

جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ جبکہ بیٹے کی عمر 4 سال ہے۔

ذرائع کے مطابق والدہ بچوں کوشام کولیکر آئی اوربچوں کوچھوڑکر چلی گئی ہے۔ جبکہ بچےلاوارث سڑک پر پڑے رہے، مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچے نےمقامی افراد کو رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا تھا۔

جبکہ پولیس کے دیے گئے بیان کے مطابق بیٹے کا کہنا تھا کہ والد والدہ پر تشدد کرتے تھے، پولیس نےسی سی ٹی وی کیمروں سےوالدہ کی تلاش شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button