ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 22 پروازوں کی تیاری

کراچی(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 22 پروازیں آپریٹ کرنے کی تیاری  کر لی۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن اجازت سے قبل تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم ایئر پورٹ پر ان فلائٹ کیٹرنگ سروسز کے لیے پیشکش طلب ہے۔

 پی آئی اے نے مانچسٹر ایئر پورٹ پر 6500 میل پیک کی سروس کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے، مانچسٹر ایئر پورٹ پر ہفتہ وار 9 پروازوں کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا۔

ذائع نے بتایا کہ لندن ایئر پورٹ پر ہفتہ وار 10 پروازوں کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے جبکہ پی آئی اے نے برمنگھم اسٹیشن کے لیے بھی فوڈ سروس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں رجسٹر کمپنیوں سے 27 جون 2024ء تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت ملنے کے لیے پُراُمید ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button