Gas Leakage Web ad 1

کراچی،ایم کیوایم پاکستان کا بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج

0

کراچی(نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ٹیپو سلطان روڈ پر احتجاج کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

مظاہرین نے دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما فرح سہیل کا کہنا ہے کہ آج مارٹن، کلیٹن، جیل کواٹرز اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج ہیں، کے الیکٹرک نے عوام پر ظلم ڈھانے کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

فرح سہیل کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

عامر صدیقی نے کہا کہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایم کیو ایم رکن اسمبلی دانیال احمد نے کہا کہ کراچی والوں پر مزید ظلم برداشت نہیں ہونے دیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.