پاکستان

تاجروں کو درپیش مسائل ہر فورم پر حل کرائیں گے،اجمل بلوچ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)اسلام آباد گیسٹ ہاوسسز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے حلف لیا۔ وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری گیسٹ آف آنر تھے۔

آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر اسلام آباد میں تاجروں کو کوئی مسئلہ در پیش نہیں اور خوشحال نظر آتے ہیں لیکن اصل صورتحال مختلف ہے جتنے مسائل دارالحکومت کے تاجروں کو درپیش ہیں وہ پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہیں . گیسٹ ہاوسز کو در پیش مسائل سمیت مسائل ہر فورم پر حل کرائیں گے۔

ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینیئر نائب صدر خالد چوہدری اور
سرپرست اعلیٰ اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کے گیسٹ ہو کر ایک حقیقت ہیں سی ڈی اے ترجیحی بنیادوں پر ریگولر کرے۔ سردار اظہر – چیرمین رصوان خٹک ۔ سرپرست سید الطاف حسین شاہ ۔ نائب صدر ظہور اعوان – سید خرم گیلانی جنرل سیکرٹری اور دیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button