sui northern 1

راولپنڈی،9مئی مقدمات کے 500 سے زائد ملزمان عدالت میں پیش، شبلی فراز اور دیگر کی ضمانتیں منظور

0
Social Wallet protection 2

راولپنڈی(کورٹ رپورٹر) 9 مئی کے مقدمات میں نامزد سیکڑوں ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

sui northern 2

پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد 500 سے زائد ملزمان کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور  زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں  اگلی سماعت پر عدالت  میں پیش ہونےکا حکم دیا۔

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کےمقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.