نومئی ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی 2023 کو شر پسند عناصر نے پاک افواج کے شہدا کی توہین، ان کی یادگاروں بے حرمتی کی۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ9 مئی کو ملک کی تاریخی عمارت جناح ہاس کو نقصان پہنچانے کا جرم کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ 9 مئی نے ہر پاکستانی کے دل کو ٹھیس پہنچائی، 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی وجہ سے ملک افراتفری اور بد امنی کا شکار ہوا،جناح ہاس، فوجی تنصیبات اور ریاستی اداروں پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج خراب کرنے کی ناکام کوشش کی، سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے اور انہیں نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے ان گنت جوانوں نے ملک کی سلامتی و بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،پاک فوج کی ملک کی خاطر دی گئیں قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا، ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، ان کی یادگاروں کی بے حرمتی قابلِ قبول نہیں،پوری قوم ملک میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا،ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ امن کی صورتحال کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، ملک کے خلاف مذموم سازشوں کو ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.