سرکاری ملازم کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر ہونی چاہیے،واجد عباسی

0

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب واجد عابسی نے کہا ہے کہ  پینشن ترامیم کسی صورت قبول نہیں۔۔ایپكا ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے اگر پینشن ترامیم کی گئی تو ملک بھرکے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز اور اسلام اباد کا رخ کریں گے۔

یہ بات ایپكا پنجاب کے سیکرٹری واجد عباسی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

انھوں نے بتایا کہ واحد سرکاری ملازمین ہیں جن سے ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے قربانی مانگی جا رہی ہے جبکہ ائے روز پارلیمنٹ کے ملازمین، وزیروں ،مشیروں کی تنخواہوں میں دگنا تگنا اضافہ کیا جا رہا ہے ملک کے اندر دہرا قانون نہیں چلے گا تمام ملازمین جو سرکار کے نوکر ہیں سب کو ایک ہی قانون کے تحت ڈیل کیا جائے

ان کا کہنا یہ ہے کہ اگر یہ حکومت ملازمین کش ہتھکنڈوں سے باز نہ ائی تو 8 مئی کو رحیم یار خان 10 مئی کو لیہ میں مرکزی قیادت فیصلہ کرنے جا رہی ہے اور ملازمین احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم پر وزیراعلی پر اور تمام حکومتی سربراہوں پر ہے جو ملازمین کا استحصال کرنے پر تلے ہوئے ہیں

انہوں نے مزید یہ کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے جبکہ مہنگائی جو ہے وہ روز بروز بڑھتی ہے پٹرول کی قیمتیں روز بڑھ رہی ہیں بجلی کے بل روز بڑھ رہے ہیں گیس کے بل روز بڑھ رہے ہیں سرکاری ملازمین کو ان کی تنخواہ مہنگائی کے تناسب سےدی جانی چاہیے جو کہ کم از کم ایک سرکاری ملازم کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر ہونی چاہیے

مزید انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان،اور گلگت بلتستان کے مظلوم ملازمین کی آواز بنیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.