پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں 612گیس کنکشن منقطع،دوکروڑ سے زائد کے جرمانے
لاہور(نمائندہ خصوصی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 612 گیس کنکشن منقطع کردیے. جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 گیس کنکشن منقطع کیے مزید ٹیم نے 3 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 36 گیس کنکشن منقطع کیے اور 12 لاکھ 90 ہزار کےجرمانے عائد کیے گئے۔بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانون
ی استعمال پر 2 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9 گیس کنکشن منقطع کیے گیے۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کیے گئے. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 418 جبکہ کمپر یسر کے استعمال پر 114 گیس کنکشن منقطع کیے گئے، 1 کروڑ 86 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مزید 19 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی۔