فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)صو بائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی حسب روایت بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔
جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی ٹیم اور پمز ہسپتال کی ٹیم واضح کہہ چکے کہ بشری بی بی مکمل تندرست ہے، پھر بھی رونا پارٹی کے شر پسند عناصر ایک جعلی بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو واقعی لگتا ہے کہ ان کو زہر دیا گیا تو پھر بلڈ ٹیسٹ دینے سے راہ فرار اختیار کیوں کی؟ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت فتنہ پارٹی کا بیانیہ انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے، جب ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں ہوتا تو مظلومیت کارڈ لے کر سامنے آجاتے ہیں،پاکستانی عوام آپ کا 9 مئی کو بھیانک چہرہ دیکھ چکے ہیں ۔