پاکستان

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ساؤتھ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ڈی ڈی ایم سیز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی ،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن شایان علی و دیگر افسران کی اجلاس میں شرکت

ڈی ڈی ایم سیز نے اجلاس کو اضلاع میں ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ اضلاع کے افسران پی ڈی ایم اے کے آنکھ اور کان ہیں۔

موجودہ موسمی صورتحال میں ڈی ڈی ایم سیز کا کردار بہت اہم ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ڈی ڈی ایم سیز کے مسائل حل کروانے نے یقین دھانی  کرائی

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے  تمام ڈی ڈی ایم سیز کو موبائل فونز فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ موجودہ موسمی صورتحال میں ضلعی افسران الرٹ رہیں۔

ضلعی سطح پر ریسکیو، پولیس سول انتظامیہ اور دیگر اداروں سے 24 گھنٹے رابطے میں رہیں۔

عرفان کاٹھیا نے کہاکہ کوتاہی یا غیر زمہ داری کی گنجائش نہیں ۔

اچھی کارکردگی والے افسران کو سراہا جائے گا ناقص کارکردگی پر پوچھ گچھ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button