ایف آئی اے کا چھاپہ،جعلی اور غیر رجسٹرڈنرسنگ اسٹیٹیوٹ سیل

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی،جعلی اور غیر رجسٹرڈ نرسنگ اور ٹیکینکل ڈگریوں کے اجراء میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون ،چھاپہ مار کاروائی اسلام آباد جی پندرہ میں واقع حفیظ انسٹیٹوٹ آف نرسنگ کے نام سے بنائے گئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادارے میں کی گئی ،چھاپہ مار کاروائی میں مذکورہ انسٹیٹوٹ کو سیل کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ کالج پاکستان نرسنگ کونسل میں رجسٹرڈ نہیں تھا،نامزد ملزمان نے نرسنگ ڈگریاں جاری کرنے کے لئے جعلی ادارہ بنا رکھا تھا،چھاپے کے دوران نرسنگ داخلہ فارم اور دیگر شواہد قبضے میں لے لئے گئے،مذکورہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادارے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزمان نے عام شہریوں

سے بھاری رقوم کے عوض جعلی نرسنگ ڈپلومہ، ڈگریاں اور نرسنگ کارڈز جاری کئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی پاکستان نرسنگ کونسل کی شکایت پر کی گئی،ملزمان جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادارے کے نام سے اشتہارات لگاتے تھے۔ جعلی ادارے میں نرسنگ کے شعبے سے متعلق کسی قسم کی فیکلٹی موجود نہ تھی۔مذکورہ جعلی ادارہ کلینکل پریکٹس کے لئے کسی ہسپتال سے الحاق شدہ نہیں تھا۔مذکورہ کالج نے سال 2022 سے طالب علموں کو داخلے دیئے ہوئے تھے۔مذکورہ کالج ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ پشاور سے الحاق شدہ ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جعلی اور غیر قانونی نرسنگ کالجز/ اداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.