اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا لاء اینڈ آرڈر اور ٹریننگ ڈویژن کا دورہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے افسران سے ڈویژن کے متعلق بریفنگ لی۔
آئی جی ہدایت دی کہ کیپیٹل پولیس کالج میں بروقت پرموشنل کورسز کو یقینی بنایا جائے۔
کورس کے اہل ہر اہلکار کے لئے لازم ہے کہ وہ کورس کرے۔
گزشتہ دو سال سے جو لوگ کورس نہیں کرسکے ان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔
پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے گزشتہ چار ماہ کے دوران کورسز کا ریکارڈ دیا جائے۔
کالج میں نئے کورسز کا اضافہ کیا جائے۔
سینئر پولیس افسران سی پی سی میں لیکچرز دیں گے۔
زیر تربیت افسران کی نفسیاتی جانچ کروائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ اینٹی رائٹ یونٹ کی خصوصی تربیت کروائی جائے۔سی پی سی کو تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں۔ٹریننگ ہماری بنیاد ہے اور کسی بھی ادارے کی کامیابی میں ٹریننگ کا کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہترین فیکلٹی اور سٹاف کا چناو بہت ضروری ہے۔ٹریننگ ریڈلائن ہے اور اس میں کوتاہی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تیار کرنا ٹریننگ ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق انہوں نے کہاکہ میری واضح ہدایت ہے کہ تربیت کامعیار اعلی ہونا چاہئے۔تربیت دینے والے انسٹرکٹر کی بھی تربیت کروائی جائے۔
18 سے 19 گھنٹے کام کرنا ہے۔جوان اور دلیر اہلکار اے آریومیں تعینات کئے جائیں۔
آئی جی اسلام آباد نے اے آر یو کی تربیت کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
بہترین کارکردگی پر 06 اہلکاروں کے لئےکلاس ون سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
