لاہور(نیوزڈیسک) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 124 گیس کنکشن منقطع کردیے. جبکہ 4 کروڑ 37 لاکھ زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 9 گیس کنکشن منقطع کیا ٹیم نے 12 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بہالپور میں غیر قانونی استعمال پر 1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 4 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور/کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 81 کنکشن منقطع کیے اور 44 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے.ٹیم نے 4ایف آئی آربھی درج کی گئی ۔
روالپنڈی میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے ۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیا گیا اور 4 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
گوجرانوالہ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 4 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی تین گیس کنکشن منقطع کیاگیا اور 3 کروڑ 74 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع جبکہ 1 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر تین گیس کنکشن منقطع کیے گیے ۔ٹیم نے گجرات میں ایک گیس کنکشن منقطع کیا اور ایک لاکھ کے جرمانے بھی عائد کیےگئے ۔