وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یارک کی حدود میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے کسٹم کے 3 اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے – وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی آور تعزیت کا اظہار کیا ہے-وزیر داخلہ نے شہدا کی درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔شہید کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔سمگلنگ میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی-

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.