بلوچستان کی تین خالی صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

0

کوئٹہ(نیوزڈیسک) بلوچستان کی تین خالی صوبائی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔

آج ہونے والے انتخابات میں پی بی 20 خضدار ، پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 50 قلعہ عبداللہ کا حلقہ شامل ہے۔

پی بی 20 کی نشست بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

پی بی 22 لسبیلہ کی نشست پر جام کمال عالیانی نے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد خالی چھوڑی۔

پی بی 50 کی نشست پر سپریم کورٹ نے دوبارہ انتخاب کا حکم جاری کیا تھا۔

پی بی 20 کی نشست پر بی این پی کے جہانزیب مینگل اور جھالاوان عوامی پارٹی کے شفیق الرحمن مینگل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

پی بی 22 کی نشست پر مسلم لیگ ن کے زرین خان مگسی اور پی پی کے محمد حسن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پی بی 50 کی نشست پر اے این پی کے زمرک خان اچکزئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے میر وائیس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

تینوں صوبائی اسمبلیوں کے ہونے والے انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بلوچستان پولیس ،ایف سی اور لیویز فورس کے اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.