وفاقی محتسب نے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف شکا یات کا ازخود نو ٹس لے لیا

0

اسلا م آ باد( نیوزڈیسک) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ڈائر یکٹو ریٹ آف ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف بد انتظا می کی شکا یات کا ازخود نو ٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جوآج(پیر) ڈائر یکٹو ریٹ آف ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن اسلا م آباد کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ وفا قی محتسب نے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے خلاف بد انتظا می بشمول ٹیکس کے تخمینہ، گا ڑیوں کی رجسٹریشن، ان کے معا ئنہ اور رجسٹر یشن کا رڈ حا صل کر نے میں تا خیر نیز ایجنٹوں کی دخل اندازی سے متعلق بڑ ی تعداد میں شکایات کا نوٹس لیتے ہو ئے یہ معائنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو دورہ کے دوران ان شکا یات کا جا ئزہ لے گی اور ان کے حل کے لئے تجا ویز پر مبنی اپنی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔

سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں یہ ٹیم آج ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آ فس اسلا م آباد کے دورے کے دوران موقع پر مو جود افراد کی شکا یات بھی سنے گی اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن انتظا میہ سے مل کر ان کا قا بل عمل حل تلا ش کر ے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.