ڈی آئی خان (نیوزڈیسک)یارک پلازا کے قریب فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 کسٹم اہلکار شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے ڈی آئی خان پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہارک پلازہ کے قریب کسٹم اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ کی۔
ڈی آئی خان پولیس کے مطابق فائرنگ سے انسپکٹر حسنین اور کانسٹیبل ضیاء جدون شہید ہوگئے، شہداء کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے۔