ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

رہنماپی پی گلگت بلتستان راجہ نظام الدین کی بلاول،آصفہ سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما راجہ نظام الدین نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما راجہ نظام الدین نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

راجہ نظام الدین نے بلاول بھٹوزرداری سے پیپلزیوتھ فورم کی بحالی پرزور دیا جس پر بلاول نے انہیں یقین دہانی کروئی ۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے دورے کی بھی دعوت دی جس پربلاول نے بہت جلد صدر پاکستان آصف علی زرداری کےہمراہ گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ دورہ گلگت بلستان کے موقع پر تھوربھی جائینگے جس پرراجہ نظام الدین نےبلاول بھٹو زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button