ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

موسلادھاربارش،سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی ٹیمیں متحرک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعہ کے روز اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے دوران بھی سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کھڑے ہونے والے پانی کی شکایات کو بروقت ریسپونڈ کرنے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر جمع ہونے والے پانی کو بھی کلئیر کیا گیا۔

واضح رہے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے جمعہ کے روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث قائم کی گئی ہیلپ لائن پر مختلف مقامات سے پانی جمع ہونے کی شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنایا گیا تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

علاوہ ازیں سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی مشترکہ ٹیمیں سی ڈی اے کے سیکٹوریل ایریاز، ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت نان سیکٹوریل ایریاز اور دیگر علاقوں کے نشیبی مقامات میں بھی متحرک رہیں اور ضرورت پڑنے پر گھروں سمیت نشیبی علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپس کے زریعے نکاسی آب میں لوگوں کی مدد کی گئی۔

واضح رہے بارشوں کے پیش نظر متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں. اسی طرح متعلقہ عملے کی مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں. جبکہ نشیبی علاقوں کی سخت نگرانی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button