ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر اقتصادی رابطہ کمیٹی میں شامل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی تشکیلِ نو کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر کو ای سی سی کا رکن بنا دیا ہے۔

وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر کی شمولیت کے بعد ای سی سی کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔

اس سےقبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تشکیلِ نو پر وزیرِ خزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ای سی سی ارکان میں تجارت، پاور، پیٹرولیم، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button