کرینہ کپور کی فیملی کے ہمراہ تنزانیہ میں سیروتفریح

0

دودوما(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر علی خان کے ہمراہ افریقی ملک تنزانیہ میں تعطیلات کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں اور ہولی کے موقع پر پرستاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ کرینہ اپنے کریو پروموشن کےلیے اپنے خاندان کے ساتھ بیرون ملک میں خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

پیر کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شوہر اور بچوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، کیمرے نے ان کے عقب سے تصویر لی ہے۔ جبکہ اس موقع پر کریو بھی موجود ہے۔

اس موقع پر کرینہ نے بلیو شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے جبکہ سیف علی خان لائٹ گرین شرٹ اور گرے ٹراؤزر میں ہیں۔ کرینہ نے تصاویر کے ساتھ کیشن میں تحریر کیا، آپ کے اوپر موجود آسمان یونہی ہمیشہ نیلگوں رہیں، میرے کریو کی جانب سے آپ سب کو ہولی کی خوشیاں مبارک۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.