امریکا: 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد روبو کاپ کا مجسمہ نصب
امریکا: 15 برس کی منصوبہ بندی کے بعد روبو کاپ کا مجسمہ نصب
امریکا میں سائنس فکشن ہیرو روبو کاپ کے 11 فٹ بلند کانسی کے مجسمے کو تقریباً 15 سال کی منصوبہ بندی کے بعد نصب کر دیا گیا۔
یہ ڈھائی ٹن وزنی مجسمہ بدھ کے روز امریکی ریاست مشیگن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فری ایج پروڈکشن اسٹوڈیو کے باہر رکھا گیا۔ اسٹوڈیو کے مالک جِم ٹوسکانو نے کہا کہ یہ مجسمہ زبردست اور انتہائی متاثر کن ہے اور اسے دیکھنے کے لیے متعدد لوگ یہاں آ چکے ہیں۔
بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
مجسمے کی کہانی 2011 میں شروع ہوئی، جب اس وقت کے ڈیٹرائٹ میئر ڈیو بِنگ نے شہر میں روبو کاپ کا مجسمہ لگانے کی تجویز پر ٹویٹ کیا تھا۔ میئر کے ٹویٹ کے بعد روبو کاپ کے مداحوں نے فن پارے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے مہم شروع کی۔
امیجینیشن اسٹیشن کے بورڈ پریزیڈنٹ برینڈن ویلے اور لو لینڈ ٹیکنالوجی کے شریک بانی اور سی ای او جیری پیفنڈورف نے ایک کِک اسٹارٹر کمپین کے ذریعے 67 ہزار 436 ڈالر جمع کیے۔
یہ مجسمہ 2017 میں تیار ہو چکا تھا، لیکن ایم جی ایم کی جانب سے قانونی کلیئرنس کے مسائل اور دیگر وجوہات کی بنا پر اس کی تنصیب مؤخر ہوتی رہی۔
مجسمے کی تنصیب روبو کاپ کے مداحوں کے لیے ایک خوشی کا لمحہ ہے اور اسے دیکھنے کے لیے مقامی سطح پر بھی بڑی دلچسپی دیکھنے کو ملی ہے۔