امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ایک امریکی ٹی وی سے گفتگو میں بغیر نام بتائے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کن ملکوں پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ کیا احتیاط کی جائے؟
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کے باعث 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں۔ ان درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ پابندی ان 19 ممالک کے شہریوں پر لاگو ہے جنہیں جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندی کا سامنا تھا۔ ان ممالک میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سخت ترین پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن میں چند استثناؤں کے ساتھ امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی بھی شامل تھی۔
فہرست میں شامل دیگر ممالک، جنہیں جون میں محدود پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا، میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں۔