Gas Leakage Web ad 1

ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر

ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری سے مسائل حل کیے جائیں، اسد قیصر

0

اسلام آباد:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل کیے جانے چاہییں۔

Gas Leakage Web ad 2

زبیر عمر اور تیمور جھگڑا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت معاشی پالیسی کے اعتبار سے ناکام ہوچکی ہے۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے، مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے اور عوام کے پاس دو وقت کی روٹی کے پیسے تک نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا اجلاس طویل عرصے بعد ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا کو ملنے والا شیئر اس کے حق کے مطابق نہیں۔ فاٹا انضمام کے بعد شیئر میں اضافہ ہوا تھا مگر وہ مؤثر انداز سے فراہم نہیں کیا جارہا۔ گیس کی رائلٹی کی مد میں بھی فنڈز روک دیے گئے۔ غیر ملکیوں کو ہوائی اڈے دینے سے صوبہ بین الاقوامی سیاست کا حصہ بن گیا۔ افغان جنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا متاثر ہوا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ نے بھی صوبے کو نقصان پہنچایا۔ حالات ایسے رہے کہ کوئی سرمایہ کار صوبے میں آنے پر آمادہ نہیں ہوا۔

اسد قیصر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں روزگار اور تعلیمی سہولیات کی کمی ہے۔ قبائلی علاقے دو ہزار کلو میٹر پر پھیلے ہوئے ہیں۔ قبائلیوں کے کاروبار کو اسمگلنگ قرار دے دیا گیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند ہونے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مسائل حقیقی ہیں لیکن انہیں بہتر طریقوں سے حل کیا جاسکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی افغانستان سے تعلقات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جب بھارت کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے تو ایران اور افغانستان کے ساتھ بھی سفارتکاری کے ذریعے مسائل حل ہونے چاہییں۔ ہم جمہوریت کے حامی ہیں، ملک ہمارا ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق نظام چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اس کے مخالف نہیں۔ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے تو ملک بہتر چلے گا۔ ہمارے دور میں افغانستان اور افریقی ممالک کے ساتھ تجارت میں بہتری آئی تھی۔

زبیر عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ چکا ہے۔ جنرل سرفراز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ایک افسر نے بھی کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول سازگار نہیں۔ ورلڈ بینک نے بھی حکومت کو پالیسی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نجکاری کے وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں مگر گورننس سسٹم کی خرابی کے باعث کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا۔ پونے چار سال بعد وزیر اعظم کا جواب دینا بنتا ہے۔ گورننس کے حوالے سے ایک عالمی رپورٹ میں پاکستان کی پوزیشن ایک سو نو ہے اور یہی حالات کی عکاسی ہے۔

اپنے ماضی کیلئے کوئی نصیحت نہیں، ماضی کی ماہرہ کو صرف گلے لگانا چاہوں گی: اداکارہ

انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح اکیس سال بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کرپشن کے الزامات پر وضاحت نہیں دی۔ حکومت بیروزگاری، غربت سمیت کسی مسئلے پر بات نہیں کرتی اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جو خریداری بیس ہزار میں ہوتی تھی وہ پچاس ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ کراچی میں مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں۔ جو حکومت گٹروں کے ڈھکن نہیں لگا سکتی وہ اور کیا کرے گی۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ این ایف سی ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر بہت پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن ایک سو نو پر ہے جبکہ گزشتہ سال ایک سو چار اور تین سال پہلے تراسی تھی۔ یہ ادارہ غیرجانب دار ہے اور ہر سال رپورٹ جاری کرتا ہے۔ پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان کی پوزیشن سب سے پیچھے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سترہ نشستوں والی حکومت ملک میں تینتیس صوبے بنانے کی بات کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی ملک کو بڑی آمدن دیتا ہے لیکن وہاں بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ایسی صورتحال میں چوبیس بچے جان سے جاچکے ہیں۔ سندھ کو علی بابا چالیس چوروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کراچی میں بلاول کا منظورِ نظر میئر بیٹھا ہے جو سندھ کا اصل وزیر اعلیٰ ہے۔ بچوں کی نہیں بلکہ حکمرانوں کو گٹر بدر ہونا چاہیے۔ سندھ کی صورتحال خراب ہے اور رقم عوام پر خرچ نہیں کی جارہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.