Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری

پنجاب میں پتنگ بازی کی مشروط اجازت، آرڈیننس جاری

0

لاہور میں پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، جس کے تحت بسنت کے لیے متعدد شرائط مقرر کی گئی ہیں اور ان کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں رکھی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی گئی تھی اور پچیس سال بعد دوبارہ پتنگ بازی کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تاہم اٹھارہ سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کر سکیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔

پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند

آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ صرف دھاگے سے بنی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔ اس کی خلاف ورزی پر کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور بیس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ضلع بھر میں ہر موٹرسائیکل کو مقرر کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلانا لازم ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق مشکوک مقام یا مکان کی تلاشی کا اختیار بھی دیا گیا ہے اور یہ جرم ناقابلِ ضمانت ہوگا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی پہلی خلاف ورزی پر پچاس ہزار اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں والد یا سرپرست کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنز متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹر ہوں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ پتنگیں صرف رجسٹرڈ دکانداروں سے خریدی جائیں گی اور ہر رجسٹرڈ دکاندار کو ایک کیو آر کوڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ پتنگ پر بھی کیو آر کوڈ ہوگا جس سے بیچنے والے کی شناخت ممکن ہو گی۔ ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے اور انہیں بھی کیو آر کوڈ کے ذریعے شناخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین دہائیوں بعد پنجاب کی روایتی ثقافتی اور تہذیبی روایات اور تہواروں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.