Gas Leakage Web ad 1

عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار

عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار

0

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے جن ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے ان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چوہدری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کے خلاف بھی یہی کارروائی کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے تمام ملزمان کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے ریونیو افسران کو حکم دیا ہے کہ اگر ملزمان مقررہ تاریخ تک عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کریں تو ان کی جائیداد نیلام کر دی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.