Gas Leakage Web ad 1

یونان کشتی حادثے میں غفلت ، انسانی اسمگلرز سے روابط ، کئی افسران برطرف

یونان کشتی حادثے میں غفلت ، انسانی اسمگلرز سے روابط ، کئی افسران برطرف

0

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے محکمانہ احتساب کے عمل کو تیز کرتے ہوئے متعدد افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایف آئی اے کے مطابق 2023 میں یونان کشتی حادثے میں غفلت برتنے پر کراچی ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
معروف بھارتی اداکار کا نشہ کر نے کا اعتراف، نشہ کیوں چھوڑا؟
ملتان ایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو انسانی اسمگلرز سے مبینہ روابط کے الزام پر تین سال کے لیے عہدے اور تنخواہ میں کمی کی سزا دی گئی۔ ناقص تفتیش کے باعث دو سینئر انویسٹی گیٹرز اور ایک اسسٹنٹ ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر کو بھی برطرف کیا گیا۔

چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک انسپکٹر کو غیر حاضری اور ناقص تفتیش کے سبب ایک سے تین سال کے لیے تنخواہ کے پے اسکیل میں کمی کی سزا دی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک قیدی سے نامناسب سلوک کرنے پر ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر کو سرزنش کی گئی۔

سیکرٹری داخلہ نے محکمانہ اپیلوں پر فیصلہ کرتے ہوئے چھ سب انسپکٹرز کی اپیلیں مسترد کر دیں اور ان کی معطلی کی سزا برقرار رکھی۔ اسی طرح ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز اور پانچ کانسٹیبلز کی برطرفی کے خلاف اپیلیں بھی مسترد کر دی گئیں، جبکہ غیر حاضری کے ایک کیس میں ایل ڈی سی کی برخاستگی برقرار رکھی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.