sui northern 1

وزیراعلی سہیل آفریدی کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ، پارٹی کو اختیار دیدیا

وزیراعلی سہیل آفریدی کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ، پارٹی کو اختیار دیدیا

0
Social Wallet protection 2

پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کو مکمل انکوائری کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

sui northern 2

ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے سے تیار ہونے کے الزام پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

شفیع جان نے بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک تمام افسران اور اہلکاروں کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور اگر کسی کو ملوث پایا گیا تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت افسران اور ملازمین دھاندلی میں ملوث نہیں ہیں، پھر بھی شفافیت کے لیے یہ انکوائری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھیجا جا رہا ہے اور پریذائیڈنگ افسران کے بیانات اور حلفی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.