sui northern 1

کابل میں امیر متقی نے بتایا ٹی ٹی پی کے چندلوگوں کوگرفتارکیا ہے، ان پر واضح کیا چند سو کی گرفتاری کافی نہیں: وزیر خارجہ

کابل میں امیر متقی نے بتایا ٹی ٹی پی کے چندلوگوں کوگرفتارکیا ہے، ان پر واضح کیا چند سو کی گرفتاری کافی نہیں: وزیر خارجہ

0
Social Wallet protection 2

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے بتایا تھا کہ انہوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن انہیں واضح طور پر کہا گیا کہ چند سو گرفتاریوں سے بات نہیں بنے گی۔

sui northern 2

پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیٹیکل ٹیررکرائم گٹھ جوڑ ہے، خیبر اور تیراہ میں کوئی انتظامیہ نہیں: ترجمان پاک فوج

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے ماسکو، بحرین اور برسلز کے دورے کیے۔ ماسکو میں ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہاں پاکستان کی معاشی ترجیحات، علاقائی روابط اور توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مؤقف پیش کیا۔ اجلاس کے بعد صدر پیوٹن نے تمام شریک وفود کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے صدر سے ملاقات بھی خوشگوار رہی۔ برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں مقبوضہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ، افغانستان، دہشت گردی اور جی ایس پی پلس سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ یورپی یونین کے 27 ممالک کو پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور یہ واضح کیا گیا کہ ان تک پہنچنے والی بہت سی خبریں درست نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو بتایا کہ افغانستان نے انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

اسحاق ڈار کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے چند گرفتاریاں ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ناکافی ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے کہا کہ ٹی ٹی پی کو پاک افغان سرحد سے دور کیا جائے یا پھر انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے، اور یہ بھی کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دورۂ کابل کے بعد تمام وعدے پورے کیے اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات کیے جنہیں افغانستان نے بھی تسلیم کیا، لیکن دہشت گردی کے حوالے سے افغان وعدے پورے نہیں کیے گئے جس کے نتیجے میں صورتحال مزید خراب ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.