Gas Leakage Web ad 1

روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ دے دیا

روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ دے دیا

0

روس نے ملک میں واٹس ایپ میسج سروسز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ اگر واٹس ایپ مقامی قوانین کی تعمیل نہیں کرتا تو اسے پورے ملک میں بلاک کردیا جائے گا۔ گزشتہ ماہ اگست میں روس نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی کچھ سروسز محدود کی تھیں، جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس محدود پابندی کا مقصد حکام کو فراڈ اور دہشت گردی کے کیسز میں ضروری معلومات تک رسائی دینا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

تنخواہ دار طبقے کے لئے خوشخبری، وزیراعظم کا بڑا حکم

حکام نے بتایا کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نے ان کیسز سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا جس کے بعد حکومت نے مزید سخت اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ رجحان روس میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی حکومتی نگرانی کی نشاندہی کرتا ہے۔

واٹس ایپ اور ٹیلی گرام دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز ہیں، اور روس میں پابندی کی صورت میں عام شہریوں کی روزمرہ مواصلاتی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کے نفاذ سے قبل صارفین اور سروس فراہم کرنے والوں کو پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ غیر یقینی صورتحال سے بچا جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.