Gas Leakage Web ad 1

ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی

ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی

0

لاہور میں ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی: وزیر اطلاعات

سماعت جج عارف خان نیازی نے کی، جنہوں نے پہلے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا لیکن بعد میں مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت سے باہر گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن ووٹرز سے ہوتا ہے اور اگر ووٹرز کی تعداد بیس فیصد سے کم ہو تو اسے الیکشن نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے مطابق لوگوں نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دو سال سے زائد عرصہ جیل میں ہو گیا ہے اور ان کی دعا ہے کہ وہ جلد رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کوئی گھبراہٹ نہیں ہے اور عوام کو بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ پرویز الٰہی نے بتایا کہ مختلف مقامات پر ان کے خلاف کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ بار کونسلز کے انتخابات کی وجہ سے وہ مصروف بھی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.