sui northern 1

ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی واضح برتری

ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی واضح برتری

0
Social Wallet protection 2

ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی دونوں سطحوں پر واضح برتری حاصل کی اور قومی اسمبلی کی چھ نشستیں جیتیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں بھی اپنے نام کر لیں، صرف ایک نشست پیپلز پارٹی کو ملی۔

sui northern 2

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت

ہری پور میں سب سے بڑا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان نے آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو بڑی برتری سے شکست دی، اسی طرح لاہور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور فیصل آباد کی نشستوں پر بھی ن لیگ کے امیدوار نمایاں ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ صوبائی حلقوں میں میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا کی نشستیں بھی ن لیگ نے جیت لیں جبکہ مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی کامیاب رہے، یوں تحریک انصاف کی خالی کردہ بیشتر نشستوں پر ن لیگ نے بھاری اکثریت کے ساتھ میدان مار لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.