sui northern 1

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید

پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید

0
Social Wallet protection 2

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں 3 خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

sui northern 2

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔ حملے کے بعد سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا اور ٹریفک کو صدر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، جن میں سے ایک نے خود کو مرکزی گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو حملہ آور اندر داخل ہوئے۔ اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی اور تینوں کو ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے بہادری سے حملے کو ناکام بنایا۔

رانا ثنا اللہ کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا عندیہ
ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری جاوید اقبال نے بھی تصدیق کی کہ تینوں حملہ آور مارے گئے اور خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید ہوئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 3 ایف سی اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں، سب کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور حالت تسلی بخش ہے۔

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے حملے کا ایک زخمی خیبر ٹیچنگ اسپتال بھی لایا گیا، دھماکے کے بعد وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمانڈنٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرانس پشاور نے بی آر ٹی کی مرکزی راہداری پر سروس عارضی طور پر معطل کر دی، جبکہ فیڈر روٹس پر بس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.