امریکی بائیکاٹ کے باوجود جی 20 اجلاس میں 122 نکاتی مشترکہ اعلامیہ منظور

امریکی بائیکاٹ کے باوجود جی 20 اجلاس میں 122 نکاتی مشترکہ اعلامیہ منظور

0

جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس میں امریکی بائیکاٹ کے باوجود 122 نکاتی مشترکہ اعلامیہ منظور کر لیا گیا ہے۔

روایت کے برعکس، اجلاس کے آغاز میں ہی موسمیاتی بحران اور دیگر عالمی چیلنجوں سے متعلق یہ اعلامیہ منظور کیا گیا، جو امریکی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا تھا۔

پاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟

ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل پر مشترکہ اعلامیہ کی امریکہ نے مخالفت کی تھی۔ امریکی بائیکاٹ کے باوجود اعلامیہ کی منظوری پر وائٹ ہاؤس نے جنوبی افریقہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے جی 20 کی صدارت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اعلامیہ کو شرمناک قرار دیا۔

اعلامیہ میں غریب ممالک کو موسمیاتی آفات اور قرض بحران سے نمٹنے کے لیے زیادہ عالمی اقدام کی اپیل کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے کہا کہ امریکہ دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن ہمیں دھمکایا نہیں جا سکتا۔

جی 20 اجلاس کے اختتام پر امریکہ گروپ کی صدارت سنبھالے گا، لیکن جنوبی افریقہ نے امریکہ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ صدارت کی منتقلی کے لیے صرف نچلے درجے کا سفارتکار بھیجا جائے۔

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ یہ پروٹوکول کے خلاف ہے اور منتقلی برابر کے عہدے دار کے ذریعے ہی ہوگی۔ صدر جنوبی افریقہ نے صدارت امریکی سفارتخانہ کے کسی اہلکار کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.