Gas Leakage Web ad 1

گھوٹکی: گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کا 400 روپےفی من نرخ مسترد کردیا

گھوٹکی: گنےکےکاشتکاروں نے شوگر ملز کا 400 روپےفی من نرخ مسترد کردیا

0

گھوٹکی کے ضلع میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی جانب سے 400 روپے فی من مقرر کیے گئے نرخ کو مسترد کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کے مقرر کردہ نرخ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ان کا کہنا تھا کہ 400 روپے فی من کا ریٹ کسانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

مخالفین کیلئے جاسوسی کا الزام، 17 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

کسان رہنما آفتاب مزاری نے کہا کہ چینی 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ گنا صرف 400 روپے فی من دیا جا رہا ہے، جو کسانوں کے لیے معاشی نقصان کا باعث ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی زمیندار 400 روپے میں گنا فروخت نہیں کرے گا، خاص طور پر اس صورت میں جب کہ ڈی اے پی، ڈیزل، یوریا اور دیگر کھادیں آج بھی مہنگی ہیں۔

دوسری جانب ضلع سجاول میں قائم تینوں شوگر ملیں تاحال بند پڑی ہیں اور گنے کی کرشنگ کا عمل شروع نہ ہونے سے کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.