چین: معدے کے معائنے کیلئے AI کیپسول، 8 منٹ میں مکمل جانچ

چین: معدے کے معائنے کیلئے AI کیپسول، 8 منٹ میں مکمل جانچ

0

چین میں سائنسدانوں نے معدے کے طبی معائنے کے لیے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

سائنسدانوں نے ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیپسول تیار کیا ہے جو روایتی اینڈوسکوپی کے متبادل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

مریض کو صرف اس کیپسول کو نگلنا ہوتا ہے، جس کے تقریباً آٹھ منٹ بعد معدے کا مکمل معائنہ ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں کسی نلکی کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی مریض کو بے ہوش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی قیمت 280 امریکی ڈالر (تقریباً 79 ہزار پاکستانی روپے) سے بھی کم ہے، جس کی وجہ سے یہ طبی سہولت عام لوگوں کی پہنچ میں آ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کم لاگت اور آسان طریقہ کار کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جس سے صحت کے نظام پر بوجھ بھی نمایاں طور پر کم ہوگا۔

یہ نئی پیشرفت نہ صرف مریضوں کے لیے سہولت کا باعث ہے بلکہ طب کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل بھی تصور کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.