بھگوئے انجیر کے فائدے

بھگوئے انجیر کے فائدے

0

جن لوگوں کے دانے نکلتے رہتے ہیں، ان کی جلد عموماً زیادہ چکنی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تیل والی غذائیں جیسے پیزا یا برگر مہاسوں کا باعث بنتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی میڈیکل ڈرماٹولوجسٹ، ڈاکٹر روزالِنڈ سمپسن کہتی ہیں کہ لوگ سوچتے ہیں کہ چکنی غذا کھانے سے جلد پر تیل بڑھ جاتا ہے جو مہاسے پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، لیکن یہ غلط فہمی ہے۔ جلد پر موجود تیل، یعنی مساموں سے نکلنے والا سیبم، زیادہ تر ہارمونز اور جینیات سے متاثر ہوتا ہے۔

انڈس ہائی وے پر کاراورفلائینگ کوچ کا خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

مہاسوں کی بنیادی وجہ اینڈروجن، یعنی مردانہ جنسی ہارمون، میں اضافہ ہے جو بلوغت کے دوران مردوں اور عورتوں دونوں میں بڑھ جاتا ہے۔ اس سے سیبم کی پیداوار بھی بڑھتی ہے اور جب یہ تیل جلد کے مردہ خلیوں کے ساتھ ملتا ہے تو مسام بند ہو سکتے ہیں۔ یہ چکنا ماحول بیکٹیریا کی ایک قسم Propionibacterium acnes کو بڑھنے کا موقع دیتا ہے جو قدرتی طور پر جلد پر موجود ہوتے ہیں۔ اس سے سوزش پیدا ہوتی ہے جو دانے پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ دیگر ہارمونی تبدیلیاں جیسے پولی سسٹک اووری سنڈروم یا صرف پروجیسٹرون پر مبنی مانع حمل ادویات بھی مہاسوں کی وجہ بن سکتی ہیں۔

ماحولیاتی عوامل بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ اس میں چکنی غذا کھانا شامل نہیں ہے، لیکن پریشانی کی سطح اور مجموعی طور پر ہماری خوراک شامل ہو سکتی ہے۔ گزشتہ صدی کے دوران مہاسے زیادہ عام ہو گئے ہیں۔ کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس اضافے کا تعلق ہائی گلیسیمک انڈیکس والی غذاؤں سے ہو سکتا ہے، جیسے سادہ کاربوہائیڈریٹس اور میٹھی چیزیں۔ اگرچہ سمپسن اس بات پر زور دیتی ہیں کہ کچھ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا، بہرحال اس امر کے ابھرتے ہوئے شواہد موجود ہیں کہ ریفائنڈ شوگرز اس میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔ محققین آنتوں کی صحت اور جلد کی صحت کا باہمی تعلق سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اگر آپ مہاسوں سے نمٹ رہے ہیں اور صابن سے پاک کلینزرز اور موئسچرائزرز سے بھی افاقہ نہیں ہوا، تو بہتر ہے کہ جلد کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ سمپسن کہتی ہیں کہ لوگ مہاسوں کے علاج کے لیے اپنی غذا بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بعض غذائیں طبی نگرانی میں نہ لی جائیں تو وہ مزید دانے اور مہاسے نکلنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.