ایک پاکستانی نوجوان سے محبت کے باعث پولینڈ کی ایک خاتون شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی ہیں، جہاں انہوں نے فیملی کورٹ میں نوجوان مطیع اللہ کے ساتھ شادی کے رشتے میں منسلک ہو گئیں۔ خاتون نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نیا نام مریم رکھا ہے۔
بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے: وزیر دفاع
سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقہ منظور حیات کے رہائشی مطیع اللہ کے مطابق پولینڈ کی رہائشی خاتون مانگورزانا سے ان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو آگے چل کر محبت میں بدل گئی۔
مانگورزانا، جو اب مریم کہلاتی ہیں، گزشتہ دنوں پاکستان پہنچیں اور انہوں نے بھلوال کی فیملی کورٹ کے جج ثمر حیات کی عدالت میں مطیع اللہ سے شادی کر لی۔
شادی سے قبل غیر ملکی خاتون نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف عالم دین قاضی نگاہ مصطفٰی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا تھا اور اپنا اسلامی نام مریم رکھا تھا۔
مریم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہیں اور انہوں نے اسلام قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں اور ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ان کے مطابق شادی کرنا اور اسلام قبول کرنا دونوں ان کی ذاتی خواہش اور مرضی کے مطابق ہیں۔