میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی
میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی
واٹس ایپ نے ایک دہائی بعد پرانے اسٹیٹس فیچر کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے اسے جدید انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پہلے صارفین سادہ ٹیکسٹ اسٹیٹس استعمال کرتے تھے، جسے بعد میں اباؤٹ سیکشن میں تبدیل کر دیا گیا تھا، مگر اب کمپنی دوبارہ اسی فیچر کو نئے انداز میں متعارف کرا رہی ہے۔
گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی و منظوری کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ سافٹ ویئر متعارف
واٹس ایپ کے بلاگ کے مطابق نئے *اباؤٹ نوٹس* کے ذریعے صارفین مختصر ٹیکسٹ اپ ڈیٹس اپنے کانٹیکٹس سے شیئر کرسکیں گے جو خودکار طور پر 24 گھنٹوں بعد ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ اس کا مقصد اباؤٹ سیکشن کو پہلے سے زیادہ مفید بنانا ہے تاکہ صارفین بغیر تصاویر یا ویڈیوز کے اپنے موڈ یا دستیابی کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کر سکیں۔
یہ فیچر خاص طور پر اُس وقت کارآمد ہوگا جب صارفین بتانا چاہیں کہ وہ مصروف ہیں یا چیٹ کے لیے دستیاب نہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اباؤٹ نوٹس کو ون آن ون چیٹ کے ٹاپ پر پن کیا جائے گا اور پروفائل میں بھی نمایاں طور پر دکھایا جائے گا۔
انسٹا گرام نوٹس کی طرح صارفین ان پر ری ایکٹ بھی کرسکیں گے، جبکہ اپ ڈیٹس 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائیں گی۔ اگر ضرورت ہو تو صارف انہیں سیٹنگز کے ذریعے اس مدت کے اندر کبھی بھی ہٹا سکیں گے۔
مزید یہ کہ صارفین یہ نوٹس مخصوص کانٹیکٹس تک محدود بھی رکھ سکیں گے، یعنی اپنی اپ ڈیٹس ہر ایک کے ساتھ شیئر کرنا لازمی نہیں ہوگا۔
کمپنی نے دنیا بھر میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں صارفین کے پاس یہ آپشن دستیاب ہوگا۔ اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں *Set About* پر کلک کرنا ہوگا۔