ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ‘اے’ ٹیمیں اتوار کو ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔
حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: رانا ثنا
بھارت اے نے اپنے پہلے میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں وہاب سوریہ ونشی نے محض 42 گیندوں پر 144 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یو اے ای کے خلاف بڑی فتح دلائی۔
دوسری جانب پاکستان اے نے بھی اپنے پہلے میچ میں عمان کو 40 رنز سے شکست دے کر اچھی شروعات کی۔
یہ دونوں ٹیموں کی مردوں کی ‘اے’ ٹیموں کے درمیان پہلا مقابلہ ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں دونوں ممالک کی ٹیموں کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے، جہاں وہ دو بار فائنل میں بھی ٹکرا چکی ہیں۔