بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظورکرلیا

بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظورکرلیا

0

بلوچستان اسمبلی نے کم عمری میں شادیوں کی ممانعت کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی شادی کرانے پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

روس سے آیا طالب علم اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے لاپتا، حکومت سے جواب طلب

بل کے مطابق کم عمری کی شادی کا معاہدہ کرنے والے مرد کو کم از کم دو سال سے تین سال تک کی قید ہو سکتی ہے، جبکہ دو لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جو ایک لاکھ روپے سے کم نہیں ہوگا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید تین ماہ کی قید کی سزا ہو گی۔

یہ بل کم عمری کی شادی کرانے، اس کی ترویج اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔ نکاح خواں، نکاح رجسٹرار اور یونین کونسل کے سیکرٹری دونوں فریقین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی جانچ کے پابند ہوں گے، اور اس میں کوتاہی پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.