اپوزیشن اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان” نے ستائیسویں اور چھبیسویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے اور اگلے جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا
تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کو سراہا گیا اور آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد نے خیبر پختونخوا امن جرگے کے اعلامیے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور بتایا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ستائیسویں ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی سے لاہور ہائی کورٹ تک مارچ کا اعلان کیا اور عمران خان، بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی قیادت اور بلوچ یک جہتی کمیٹی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
اراکین اسمبلی کو پیر کو قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ تک واک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔