صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ یہ دونوں ججز گزشتہ روز ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوئے تھے اور ان کے استعفے صدر مملکت کو ارسال کیے گئے تھے۔
قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبر: ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر زرداری نے دونوں ججز کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفیٰ دینے سے قبل جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں الوداعی ملاقاتیں کیں، جہاں دیگر ججز نے انہیں استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور آخری وقت تک انہیں اس فیصلے سے روکنے کی کوشش کی۔
تاہم دونوں ججز اپنے موقف پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتوں کے بعد استعفے دے کر سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ عدلیہ میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔