اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، ابتدائی رپورٹ بھی تیار

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، ابتدائی رپورٹ بھی تیار

0

اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا اور منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جی الیون کچہری آیا۔

خالی پیٹ یہ پھل کبھی بھی نہ کھائیں، ماہرین کی وارننگ

پولیس کے مطابق، چادر اوڑھے ہوئے موٹر سائیکل سوار نے پولیس گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی شدت سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ حملہ آور کے اعضا کچہری کے اندر تک جا گرے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر برآمد ہوا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے سے قبل وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد کو جائے وقوعہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ حملہ اسلام آباد میں کئی ماہ بعد ہونے والا پہلا بڑا خودکش دھماکا تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.