لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

0

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ سڑکوں پر درجنوں دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں، حکومت پنجاب کو آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

عراق میں انوکھی انتخابی مہم، امیدوار خاتون، الیکشن پوسٹرز پر شوہر کی تصویر آویزاں

وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لاہور کے غالب مارکیٹ پارک میں درخت کاٹ کر ٹینس کورٹ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ اس پر جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کو کاٹنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ پارکس میں پیڈل ٹینس کورٹس بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے غالب مارکیٹ پارک میں جاری تعمیرات فوری طور پر روکنے کا حکم دیا اور ڈی جی پی ایچ اے کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید برآں، عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.