sui northern 1

27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج ہونیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے آج ہونیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

0
Social Wallet protection 2

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانی تھی، ملتوی کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2

قزاقوں نے صومالیہ کے قریب تیل بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی منظوری دی جانا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے بلدیاتی مسودہ 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد متحدہ نے اس کی حمایت کر دی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیشتر نکات مسترد کر دیے ہیں اور صرف آرٹیکل 243 میں تبدیلی کی حمایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.